شاہین آفریدی کی ٹیم ممبران کے ساتھ لڑائی: پی سی بی کا موقف سامنے اگیا

 شاہین آفریدی کی ٹیم ممبران اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ تلخ کلامی کے بارے میں پی سی بی کی وضاحت سامنے اگئی ہے 



پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے شاہین افریدی سلمان اغا اور کوچنگ سٹاف کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے کے پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کی ہے 

پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ ٹریننگ یا پریکٹس کے درمیان ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں ایا جس سے لگے کہ ٹیم کے درمیان کوئی تلخ کلامی کا واقعہ پیش ایا ہے۔ یہ دراصل ایک من گھڑت اور بے بنیاد بات ہے اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی خاص مقاصد کے تحت یا جان بوجھ کر ٹیم کے اندر انتشار پیدا کرنے کی اور ڈریسنگ روم کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد یا ادارے جو ایسے ہی خبر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کی دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی۔عوام میڈیا سوشل میڈیا پر ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں سے خود کو بچا کے رکھیں


بھارت اب کس منہ سے پاکستان کے خلاف کھیلے گا؟

 بھارت اب کس منہ سے کھیلے گا 



بوم افریدی نے برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپینز لیگ میں بھارت کے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت کس منہ سے کھیلے گا۔

برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپینز لیگ میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔بھارت اس سے پہلے لیگ میچ میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر چکا ہے کیونکہ اس کے اوپر بھارتی کرکٹ بورڈ اور کرکٹر کی خود کی ہٹ دھرمی بھی شامل تھی اور ان کے اوپر انڈین عوام کی بھی بھرپور دباؤ تھا۔جو کہ حالیہ کشیدگی کو جواز بنا کر کیا گیا ہے۔


اس سے پہلے 20 جولائی کو بھی بھارت پاکستان سے کھیلنے سے انکار صرف اسی وجہ سے کر چکا ہے اور اب جب کہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے تو اس کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے شاہد افریدی کے بیان کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈ میں ہاتھ نہیں ملانے چاہیے ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی شاہد افریدی نے پانچ رافیل طیارے مار گرائے ہیں اس بیان دے کر۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر میچ نہ ہوا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر میچ نہ ہوا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا 



تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کا ابھی تک فی الحال انڈیا کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا حالانکہ بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے شرکت کی تصدیق کر دی تھی لیکن اس کے باوجود کچھ بھارتی حلقوں کی طرف سے اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے

خاص طور پر پاکستان کے خلاف میچ میں۔


 یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کسی بھی قسم کے کوئی بھی کھیلوں کی سرگرمی بند ہے بھارت کی طرف سے 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں وہ ایشیا کپ میں شرکت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ اس ایشیا کپ کے میزبان بھی ہیں 


بھارت کے کچھ حلقوں سے اوازیں اٹھ رہی ہیں کہ پاکستان کے خلاف میچ انڈیا کو نہیں کھیلنا چاہیے لیکن اس کا سب سے زیادہ نقصان بھی بھارت کو ہی ہوگا کیونکہ اگر قوانین کو دیکھا جائے تو اگر پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت ناک اؤٹ کر جاتا ہے نہیں کھیلتا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہی ہوگا اس طرح سے کہ جو ٹیم خود اس کو چھوڑ جائے گی اس کو پوائنٹ نہیں ملیں گے اور دوسری ٹیم کو خود بخود پوائنٹ ملیں گے اور اس کا بھارت کو نقصان ہے 


ایشیا کپ 9 ستمبر سے لے کے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے لیکن اس کا میزبان براہ راست بھارت ہی ہے اس وجہ سے بھارت اس ٹورنامنٹ سے خود کو ناک اؤٹ نہیں کر سکتا جہاں تک پاکستان کے خلاف میچ کی بات ہے تو اس کے بارے میں ابھی تک ان بی سی سی ائی نے فیصلہ نہیں کیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو کچل دیا

 چیمپینز لیگ میں پاکستان نے اسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔



اسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 74 رنز ہی بنائے جس میں بین ڈنک نے 26 رنز سکور کیے اس کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا

جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف اٹھویں اور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے شرجیل خان نے 25 اور صہیب مقصود نے 25 رنز سکور کیے۔

میچ میں سب سے زیادہ سعید اجمل نے جادو جگایا سعید اجمل نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی سعید اجمل کی بولنگ کو کوئی بھی اسٹریلوی بیٹر نہ سمجھ سکا اور پویلین کی راہ چلتا بنا پاکستان نے یہ چوتھی لگاتار کامیابی حاصل کی ہے۔

جس میں سے پہلے میچ میں انگلینڈ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ اور یہ چوتھا میچ بھی جیت لیا ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ایک میچ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا

شکار پور: جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، ٹرین تین بوگیاں الٹ گئیں، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی




راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس شکار پور کے قریب بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، ڈی ٹی او پاکستان ریلوے کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

 حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریبلکن گارڈز نے قبول کرلی۔ 

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے آج شکار پور میں ہمائیوں شریف کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کرکے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔

60 سال بعد عورت زندہ ہو گئی ۔کیسے؟

امریکہ کی ریاست وسکونسن سے 1962 میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون 60 سال بعد زندہ حالت میں سامنے آ گئی ہیں۔ آڈری بیک برگ نامی یہ خاتون اپنی جوانی میں حیرت انگیز طور پر غائب ہو گئی تھیں، جو اب زندہ پائی گائ ہے۔


آڈری بیک برگ، جو ریڈزبرگ وسکونسن کی رہائشی تھیں، 1962 میں اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ زبردستی کی شادی اور گھریلو تشدد سے بچنے کے لیے گھر سے نکل گئی تھیں۔

اُنہوں نے غائب ہونے سے پہلے پولیس کو شکایات بھی کی تھیں کہ ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

اب 60 سال بعد ان کی زندگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔