بھارت اب کس منہ سے کھیلے گا
بوم افریدی نے برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپینز لیگ میں بھارت کے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت کس منہ سے کھیلے گا۔
برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپینز لیگ میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔بھارت اس سے پہلے لیگ میچ میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر چکا ہے کیونکہ اس کے اوپر بھارتی کرکٹ بورڈ اور کرکٹر کی خود کی ہٹ دھرمی بھی شامل تھی اور ان کے اوپر انڈین عوام کی بھی بھرپور دباؤ تھا۔جو کہ حالیہ کشیدگی کو جواز بنا کر کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے 20 جولائی کو بھی بھارت پاکستان سے کھیلنے سے انکار صرف اسی وجہ سے کر چکا ہے اور اب جب کہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے تو اس کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے شاہد افریدی کے بیان کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈ میں ہاتھ نہیں ملانے چاہیے ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی شاہد افریدی نے پانچ رافیل طیارے مار گرائے ہیں اس بیان دے کر۔