شاہین آفریدی کی ٹیم ممبران اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ تلخ کلامی کے بارے میں پی سی بی کی وضاحت سامنے اگئی ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے شاہین افریدی سلمان اغا اور کوچنگ سٹاف کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے کے پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کی ہے
پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ ٹریننگ یا پریکٹس کے درمیان ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں ایا جس سے لگے کہ ٹیم کے درمیان کوئی تلخ کلامی کا واقعہ پیش ایا ہے۔ یہ دراصل ایک من گھڑت اور بے بنیاد بات ہے اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی خاص مقاصد کے تحت یا جان بوجھ کر ٹیم کے اندر انتشار پیدا کرنے کی اور ڈریسنگ روم کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد یا ادارے جو ایسے ہی خبر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کی دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی۔عوام میڈیا سوشل میڈیا پر ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں سے خود کو بچا کے رکھیں