چیمپینز لیگ میں پاکستان نے اسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 74 رنز ہی بنائے جس میں بین ڈنک نے 26 رنز سکور کیے اس کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا
جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف اٹھویں اور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے شرجیل خان نے 25 اور صہیب مقصود نے 25 رنز سکور کیے۔
میچ میں سب سے زیادہ سعید اجمل نے جادو جگایا سعید اجمل نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی سعید اجمل کی بولنگ کو کوئی بھی اسٹریلوی بیٹر نہ سمجھ سکا اور پویلین کی راہ چلتا بنا پاکستان نے یہ چوتھی لگاتار کامیابی حاصل کی ہے۔
جس میں سے پہلے میچ میں انگلینڈ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ اور یہ چوتھا میچ بھی جیت لیا ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایک میچ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا