امریکہ کی ریاست وسکونسن سے 1962 میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون 60 سال بعد زندہ حالت میں سامنے آ گئی ہیں۔ آڈری بیک برگ نامی یہ خاتون اپنی جوانی میں حیرت انگیز طور پر غائب ہو گئی تھیں، جو اب زندہ پائی گائ ہے۔
آڈری بیک برگ، جو ریڈزبرگ وسکونسن کی رہائشی تھیں، 1962 میں اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ زبردستی کی شادی اور گھریلو تشدد سے بچنے کے لیے گھر سے نکل گئی تھیں۔
اُنہوں نے غائب ہونے سے پہلے پولیس کو شکایات بھی کی تھیں کہ ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
اب 60 سال بعد ان کی زندگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔