بھارتی میڈیا ایشیا کپ ختم کرانے کی ضد پر اڑ گیا۔پاکستان سے میچ کسی صورت قبول نہیں

 ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے اسی وجہ سے بھارت میں شدید ہنگامہ برپا ہوا ہے 

بھارتی میڈیا کا ختم کرانے کی ضد پر اڑ گیا۔پاکستان سے میچ کسی صورت قبول نہیں


ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ورچولی شرکت کی ۔اور ٹورنامنٹ میں شرکت کا عندیہ بھی دیا اور یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ بھی کھیلیں گے۔جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔


اعلان ہونے کے بعد سے سابق بھارتی کرکٹرز اور بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے مودی سرکار پر ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کسی بھی صورت میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں ہے۔اگر پاکستان کو واک اوور دیا تو پاکستان یہ ٹورنامنٹ جیت جائے گا جو کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہتے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بھارت کا ہے اور اگر بھارت ہی اس میں نہیں کھیلے گا تو یہ ٹورنامنٹس نہیں ہوگا اور اگر یہ ٹورنامنٹ بھارت کا ہے تو اس میں پاکستان کو ہرگز نہیں کھیلنا چاہیے مزید یہ کہ مودی سرکار کے اوپر بھی دباؤ اس صورت میں اپوزیشن کی طرف سے بڑھایا جا رہا ہے کہ اگر پاکستان کے ساتھ تجارت بند ہے تو کرکٹ کیوں کھیلی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جو کہ 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور اس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اس ایشیا کپ میں دو گروپ بنائے گئے ہیں گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا،ہانگ کانگ اور افغانستان کی ٹیمیں ہوں گی۔ اس ایشیا کپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم سے کم 2 بار  آپس میں کھیلیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں